اتحادیوں کے ساتھ ملکر زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،سعید احمد ہاشمی
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کا انحصار اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنے پر ہے اتحادیوں کے ساتھ ملکر زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے،یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں سینیٹ انتخابات میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کریں کامیابی کا انحصار اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر چلنے پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے تحفظات کو دور کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی میں میں اتنے بڑے اختلافات نہیں ہیں کوشش کرینگے کہ بلوچستان کیلئے کچھ بہتر کرسکیں۔