پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ ان کی پارٹی ہی ان کو ووٹ نہیں دے گی : مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار کھڑے ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے امیدوار سامنے لا رہی ہے جو پارٹی کے لوگوں کو ہی پسند نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ ان پارٹی ہی ان کو ووٹ نہیں دے گی۔ رشوت دینے، لینے اور ویڈیو بنانے والوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ یہ ساری گندھ اور غلاظت ان کی اپنی پارٹی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہے بلکہ کئی دن ٹھہرنا پڑے گا۔ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے