وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران جیلانی پارک لاہور میں اربن فاریسٹ کے آغاز کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کو لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے ابتدائی طور پر 51 اربن فاریسٹ سائٹس کے ہدف کی تکمیل میں پیشرفت پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کی فراہمی، سبزی منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور آٹے کی قیمت میں کمی لانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔