موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی صوبے بھر میں کھیلوں کے میگا ایونٹ منعقد کیے جائیں گے :بشریٰ رند
کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بہت صحت مند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے صوبے بھر میں کھیلوں کے میدان آباد کر لیے گئے ہیں نوجوانوں کو بہترین تحقیق کی فراہمی اور سماجی برائیوں سے روکنے کے لیے کی گئی حکومتی اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا ہے کہ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی صوبے بھر میں کھیلوں کے میگا ایونٹ منعقد کیے جائیں گے علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بالخصوص اور دیگر اضلاع میں بالعموم موسم سرما میں ونٹر گیمز کا انعقاد صوبے کے نوجوانوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں صحت مند فضا کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیل اور دوسرے تفریحی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور صوبے کے اضلاع میں خواتین کے کھیلوں سمیت دیگر سماجی سرگرمیوں میں شمولیت کے لئے صوبائی حکومت کے واضح احکامات ہیں تعلیمی اداروں سمیت دیگر شعبہ جات میں بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین سماجی سرگرمیوں میں شامل ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے لازمی ہے کہ خواتین بھی ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ایسا تب ہی ممکن ہے جب معاشرے کا ہر فرد اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔