عثمان ڈار نے امور نوجوانان کا عہدہ چھوڑ دیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے عہدہ چھوڑ دیا۔

کابینہ ڈویژن نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عثمان ڈار کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا ہے۔

عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے اور سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے بعد معاون خصوصی کا دوبارہ عہدہ سنبھالیں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار بار نوٹس آ رہے تھے جس کے بعد وزیر اعظم کی مشاورت سے استعفی دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 75 کی انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لوں گا۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیدہ نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد کے درمیان مقابلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے