بجلی مہنگی کرنے کی منظوری : صارفین پر 84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے سے صارفین پر 84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں ہو گا جس سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کا اوسط ٹیرف 14.38 سے بڑھ کر 16.33 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔