اوتھل ویگن اور ٹرک کے درمیان ٹکر خا تون اوربچی سمیت چار افراد زخمی

اوتھل اوتھل کے قریب ویگن اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک خا تون اوربچی سمیت چار افراد زخمی۔ اوتھل سے 30 کلومیٹر دور وایارو کے قریب کراچی سے آواران جانے والی مسافر ویگن اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکر انے کے باعث ایک خاتون حلیمہ،سیک بچی زینب اور حمیداللہ،مختیار زخمی ہوگئے۔سب کا تعلق آواران کے علاقے اورناچ سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو ریسکیو سینٹر ٹیارو کی ٹیم نے ریسکیو کر کے فوری طور پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل ریفر کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے