الیکشن کمیشن نے پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی

کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 99ہزار849ہے پولنگ 16 فروری کوہوگی۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے113پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے حلقے میں مردوں کیلئے45،خواتین کے37اورمشترکہ 31پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد 343 ہے، پی بی 20 پشین تھری میں کل ووٹرز کی تعداد 99ہزار849ہے، حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 58ہزار126اورخواتین ووٹرز کی تعداد 41ہزار723ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے