پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے