بلوچستان میں مزید 102لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان میں مزید 102لاپتہ افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوگئی،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمیشن کی جانب سے لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت سکندر جمالی آڈیٹوریم کوئٹہ میں جاری چوتھے روز بھی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج فضل الرحمان کی سربراہی میں جاری رہی،جمعرات کو کل 113 لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں سے 13کیسز ریگولر کاز لسٹ کے تھے جبکہ 100 لاپتہ افراد کی نئی لسٹ وفاقی حکومت کی جانب سے کمیشن کو بھجوائی گئی تھی ان تمام کیسز کی سماعت کے بعد 102 افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جن میں 97ضلع کیچ،چار کا تعلق لسبیلہ اور ایک کا خاران سے ہے کمیشن نے ابتک 41ریگولر کیسز کی سماعت کی ہے جن میں آٹھ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ سو لاپتہ افراد کی سپلیمنٹری لسٹ سے 97لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت 13فروری تک جاری رہے گی۔