صوبے میں کرونا وائرس کے سدباب کیلئے ویکسی نیشن خوش آئندہے،بشریٰ رند

کوئٹہ؛ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے سدباب کیلئے ویکسینشن خوش آئندہے۔اور صوبے میں ویکسینشن کا آغاز کردیا گیا ہے ڈاکٹر رز اور محکمہ صحت کے ہلکار کرونا وائرس کے سد باب کیلئے صف اول کے سپاہی ہیں۔ اور ان ہی کی کاوشو ں سے صوبے بھر کو اس عالمی وباء سے بچایا جاسکتا ہے۔ کرونا ویکسینشن کے حوالے سے میرٹ کو سختی سے ملحوظ خاطر رکھا جارہاہے تاکہ کسی بھی بد انتظامی سے بچاجا سکے۔حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو کرونا وائرس جیسے مو ذی مرض سے بچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے عملی اقدامات کررہی ہے۔کرونا وائرس کے مریضوں میں کمی حکومتی اقدامات کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے صرف احتیا ط کرکے ہی بچاجاسکتا ہے۔ کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کا ہرگیز یہ مطلب نہیں ہے کہ مرض ختم ہوچکا ہے۔عوام کو چا ئیے کہ حکومتی احکامات پر پا بندی کریں،اور دوسروں کو بھی پابندی کی تلقین کریں تاکہ اس موذی مرض کے نقصانات سے محفوظ رہا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے