سیاسی حکومت کو کامیاب بنانا ہم سب ذمہ داری ہے،فضیل اصغر

کوئٹہ:سابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن(ر) فضیل اصغر کے اعزاز میں بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبدالصبور کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم زاہد سلیم، آئی جی پولیس رائے طاہر، سیکرٹری ایمپلیمینٹیشن عبداللہ خان، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ و دیگر سیکرٹریز موجود تھے۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان نے کہا کہ پاک فوج میں خدمات سمیت مختلف سول اداروں میں 41 سال سروس میں گزارے ہیں اس دوران ملک بھر میں مختلف اضلاع میں خدمات انجام دے چکے ہیں وہ ایماندارانہ طور پر کہتے ہیں کہ اس صوبے کے لوگوں جیسی محبت،اخلاص عزت داری۔ مہمان نوازی کہیں نہیں دیکھی ہے۔ اس صوبے سے ملنے والی عزت اور محبت انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سروس کے دوران اعلی ترین عہدوں پر پہنچنا ہر آفیسر کی خواہش ہوتی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اس کیلیے گڈ گورننس، میرٹ اور سروسز رول میں بہترین انداز میں عمل پہرا ہونے سے یہ ترقیاں ارو عروج حاصل ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان جیسی مدبرانہ، مخلص اور درد انسانیت رکھنے والی قیادت کا ملنا اس صوبے کے لیے اعزاز اور یہاں کے عوام کی خوش قسمتی ہے۔جو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک مشن اور وڑن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان کی زیر قیادت میں صوبے کی اعلیٰ ترین عہدے پر خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں بہت قابلیت اور لیاقت دیکھی ہے ہم سب کو چائیے کہ سیاسی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ ہم سب گورنمنٹ سرونٹ ہیں صوبے کو آگے لے جانا اور سیاسی حکومت کو کامیاب بنانا ہم سب ک ذمہ داری ہے ان کا مخلصانہ مشورہ ہے کہ سیاسی قیادت کے ساتھ کھڑے رہیں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انھوں نے نئے آئی جی رائے طاہر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے صوبے سے دہشت گردی اور دیگر جرائم کا خاتمی ہوگا۔آخر میں انہوں نے تمام سے سیکرٹریز کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ایم بی آر قمر مسعود نیصوبائی سیکریٹریز کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر قیادت صوبے میں گڈ گورننس میرٹ اور بہترین انتظامی امور کے تحت صوبے کے تمام صوبائی مشنری نے کام کیا خصوصاً صوبے کے تیز رفتار ترقی میں انھوں نے صوبائی انتظامیہ کو مزید متحرک کیا۔انھوں نے کہا کہ سیکرٹری سمیت تمام انتظامی آفیسرز کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی انتظامی و پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں خصوصاً ان کے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے ہمہ وقت متحرک رہنا ہمارے لیے ایک مثال رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے