بلوچستان کی کنٹریکٹ نرسز کا اپنے مطالبات کے حق میں آج سے احتجاج کا اعلان

کوئٹہ : صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان ملک عزیز کاکڑ نے ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کنٹر یکٹ نرسز کو تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں، اس بناء پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج سے بلوچستان بھر کی تمام کنٹریکٹ نرسز اپنی اپنی خدمات واپس کرکے ڈیوٹیز نہیں کریں گی۔

بلوچستان کی کنٹریکٹ نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کا اعلان کر دیا۔
عزیز کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج 10 فروری کو صبح 11 بجے کو باقاعدہ احتجاج کرتے ہوئے سنڈیمن پراونشل اسپتال کوئٹہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی نکالی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے