کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا،عالمی ادارہ صحت

بیجنگ:عالمی ادارہ صحت نے ووہان کی لیبارٹری سے کورونا وائرس پھیلنے کے مفروضوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وائرس ووہان سے ہی پھیلا ہے۔

تفصیل کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے نہیں پھیلا۔ چین میں ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے کہا کہ وائرس کے ووہان کی لیبارٹری سے لیک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

ٹیم نے مزید کہا کہ اس مفروضے کی مزید جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے سربراہ پیٹربین ایمباریک کا کہنا تھا کہ چین میں دسمبر دو ہزار انیس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں ملے۔ کورونا وائرس کے منجمد اشیائے خورونوش کے ذریعہ منتقل ہونے کا امکان ضرور موجود ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ وائرس کے چمگادڑ سے انسانوں میں منتقل ہونے کا امکان موجود ہے، مگر یہ انتقال ووہان کے علاوہ کہیں اور سے ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا منبع تلاش کرنے میں کئی سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرولوجسٹ کے ہمراہ آزاد ماہرین کی ٹیم چین میں تحقیقات کے لئے بھیجی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے