مکران کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

مکران: پسنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئےپولیس کے مطابق پسنی سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جمیل اور حمید اپنے دوست ماجد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گوادر سے پسنی آ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جب یہ افراد مکران کوسٹل ہائی وے پر شنزانی کے مقام پر پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئ پولیس کے مطابق مقتولین گوادر میں ایک کیس میں پیشی کے بعد گوادر سے پسنی
جارہےتھےپولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وجہ قتل پرانے واقعہ کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے