حکومت کا سرکاری ملازمین سےمذاکرات ناکام، کل سے کام نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد: تنخواہوں میں برابر اضافے، اسکیل اپگریڈیشن اور سرکاری محمکوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وزرا اور احتجاجی سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حکومتی کمیٹی نے تنخواہوں میں ممکنہ پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کے رہنماؤں نے کل ڈی چوک اسلام آباد میں بڑے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی ملازمین نے ملک بھر سے سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنےکی کال دیدی ہے۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں بڑھانے کا اعلان تمام وزرا کرچکے ہیں لیکن اس حوالے سے نوٹیفکیشن کوئی جاری نہیں کررہا ہے۔ وفاقی ملازمین کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ کل سے پورے پاکستان میں سرکاری دفاتر میں کام نہیں ہوگا۔ کل سے تمام سرکاری دفاتر کے باہر دھرنے دیں گے۔