جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا، ڈاکٹر علی نواز مینگل
سبی :وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا تاکہ ملک وقوم کی درست سمت میں بہتر انداز سے رہنمائی ممکن ہوسکے میر چاکر خان رند یونیورسٹی نہ صرف سبی،بولان کچھی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، سوئی،کوھلو، ہرنائی،زیارت بلکہ پورے بلوچستان کے لئے مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سبی پریس کلب رجسٹرڈ سبی کے سینئر نائب صدر سلیم گشکوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پررجسٹرار میر چاکر خان رند یونیورسٹی اقبال احمد بنگلزئی،ڈائریکٹر فنانس میر ہمایوں شاہوانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس حسن نعیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈمک و ایچ آرمیر علی جان بگٹی،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات سیمع اللہ داہور،اسسٹنٹ محمدبابر گشکوری اور دیگر بھی موجود تھے وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل نے کہا کہ یونیورسٹی مکمل فعال ہوچکی ہے جس میں چھ مختلف شعبہ جا ت میں طلباء وطالبات کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کے مواقع مہیاکررہے ہے اور مستقبل میں میر چاکر خان یونیورسٹی کا معیار تعلیم مزید بہتر کریں گے اور عنقریب میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں لاء کے کلاسز بھی شروع کیا جائے گا انہو ں نے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی تعلیم یافتہ نوجوان کی صلاحیتوں سے ممکن ہوتی ہے بلوچستان میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور ہے مگر مواقع کی کمی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا خواب بن چکا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں سبی،ڈیرہ بگٹی،کوھلو سمیت دوردراز علاقوں سے پڑھنے والے طلباء و طالبات مسائل کا شکار رہتے تھے کئی نوجوان اپنی تعلیم کا سلسلہ بھی ختم کرچکے تھے مگر جب سے میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کا قیام عمل میں آیا ہے سبی سمیت سوئی،ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ہرنائی، زیارت،ڈیرہ مراد جمالی، جعفرآباد، نصیر آباد،اوستہ محمد،صحبت پور،کچھی بولان کے سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے مواقع میسر آسکے انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے بی اے،بی ایس سی تک تعلیم حاصل کی ہے اب ہم ان کو معیار تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت بھی مکمل کرسکیں ہمارا مقصد تعلیم یافتہ بلوچستان ہے جس میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے انہوں نے کہا کہ میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں تعلیمی معیار ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کے برابر ہے مزید اس تسلسل میں بہتری کی جانب گامزن کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہے تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم مکمل کرکے اپنے ملک قوم علاقے کی ترقی خوشحالی میں رول پلے کرسکیں۔