تعلیمی اداروں میں بھی اصلا حا ت کا عمل جاری ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلا عات بشریٰ رندنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تعلیم کے حصول اور صوبے میں تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے روز اول سے گرم عمل ہے حکومت بلوچستان سکولوں کی بہتری کیلئے جہاں انفر اسکچر کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے وہاں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ حکومت تعلیم کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے بچوں کوسکولوں میں ساز گار اور خوشگوار ماحول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے عمل کوبھی موثر بنایا جارہا ہے۔ ہم اچھی تعلیم حاصل کر کے ہی ایک مفید ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہتی ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی شطح پر بھرپور کوشش کریں۔کیونکہ ہم سب مل کر صوبے تعلیمعام کرسکتے ہیں۔عوام اور خا ص طور پر والد ین کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیو رسے آراستہ کریں ترقی یافتہ اعوام کی ترقی کاراز تعلیم ہی میں۔ حکومت بلوچستان بھی جدید تقاضوں کو مد نطر رکھتے ہوئے تعلیم کے حصول کو عوام کیلئے سہل بھی نیا رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں بھی اصلا حا ت کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے