کوئٹہ فاطمہ جناح ہسپتال میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کامعاملہ،انکوائری شروع

کوئٹہ :کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آ گیاخاتون محتسب نے معاملے کی انکوائری شروع کردی۔خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت کے ذرائع کے مطابق خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت بلوچستان صابرہ اسلام نے فاطمہ جناح اسپتال کا دورہ کیاخاتون محتسب نے فاطمہ جناح اسپتال میں ہراسیت سے متعلق ایک کیس کی انکوائری کی اور اس ضمن میں متعلقہ افراد کے بیانات رکارڈ کئے اس موقع پر خاتون محتسب نے فاطمہ جناح اسپتال میں انسداد ہراسیت کے حوالے سے کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے