منگچر کلی خراسانی کے قریب فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ایک زخمی

منگچر:منگچر کے علاقے کلی خراسانی کے نزدیک زمیندار حاجی پیر جان محمد حسنی کے رگ (بورنگ )پر کام کرنے والے مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے علی رضا سکنہ صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو زخمی اور تین افراد شاہنواز ، قاسم علی اور تودا عرف سنیل کمار ساکنان صادق آباد ضلع رحیم یار خان کو ہلاک کردیا اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ میجر رسالدار علی اکبر مینگل نائب تحصیلدار حاجی محمد عارف محمدحسنی لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے