منگچر واقعہ، بعض قوتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتے،نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ :نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے منگچر میں مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بعض قوتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی نہیں چاہتی وہ پرامن کا فضا خراب کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے پشتون بلوچ روایات کو پامال کیا جارہاہے صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیاپنے جاری کردہ بیان میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہاکہ گزشتہ شب منگچر میں بے گناہ اور نہتے مزدوروں کو جس طرح قتل کرکے بلوچستان کے روایات کو پامال کیا ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے اور بعض عناصر اپنے آقاں کو خوش کرنے کے لئے بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں مگر ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیابی حاصل نہیں کرے گی ہم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔