ملک پر قابض حکمران غلطیوں کا مجموعہ ہے،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما ء ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر قابض حکمران غلطیوں کا مجموعہ ہے وہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم انہیں ان خامیوں کے باوجود صحیح کہیں گے تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اکابر علما نے ہمیشہ ہر جابر اور ظالم حکمران کے جبر اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں جمعیت طلبا اسلام کے زیر اہتمام فکر شیخ الہند طلبا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار جمعیت علما اسلام صوبہ پنجاب کے صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن جانشین ہزاروی مولانا ابوبکر عزیز ہزاروی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ حضرت شیخ الہند اور انکے رفقا نے بہت سی مصائب و مشکلات برداشت کیے مگر جابر حکمرانوں کے سامنے نہیں جھکے ہم انہیں اصلاف کے وارث ہے ہم نے ہمیشہ غلط حکمرانوں کو غلط کہا ہے مراعات اور مفادات کی خاطر اصولوں کی سودے بازی کبھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبا شیخ الہند کے گلشن کے پھول ہے جمعیت طلبا اسلام اکابرین علما کا بنایا گیا وہ حسین گلدستہ ہے جو عصری اور دینی اداروں کے طلبہ پر مشتمل ہے دشمن نے ہمارے نوجوان نسل کو باہم دست و گریبان کرنے کے لیے ملا اور مسٹر کے تفریق کو جنم دیا جبکہ جمعیت طلبااسلام اس تفریق کی بیخ کنی کے لئے محو جہد ہے دینی مدارس اور عصری اداروں کے طلبا وحدت کا مظاہرہ کرکے صالح معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کرے معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ انہی نوجوانوں کی وحدت میں مضمر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے