سینٹ الیکشن،بی اے پی امیداروں کے انٹرویوز مکمل

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سینٹ الیکشن کے لیے پارٹی امیدواروں سے انٹرویو اور ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سنیٹ انتخابات میں نو منتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے منصب کی لاج رکھیں گے میر ضیاء نے کہا کہ سیاست کے علمبرداروں کیلئے سینیٹ انتخابات نوشتہ دیوار ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایک ایسا ادارہ جو وفاق کی علامت ہے۔سینیٹ میں ہر مسئلہ کو اٹھانا چاہئے۔سینیٹ وفاق کی مضبوطی کی علامت ہے۔اس وقت بہت سی طاقتیں پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔بہت سی طاقتیں ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد ی اور انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔جو وفاق کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ اورملکی معیشت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ سینیٹ کے نومنتخب اراکین اور سینیٹ کا ایوان ملک دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے معاون ثابت ہوگا۔ اور ہر سینٹرآئین کے تحفظ میں اپنا کردارادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے