خضدار اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 3.8اور گہرائی 24کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 65کلومیٹر مشرق میں تھا ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے