پلی بارگین میں ملزم اپنے جرم کا اعتراف کرتاہے،جاوید اقبال
اسلام آباد: چیئرمین نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلی بارگین کرنے والے ملزمان پر قانون کے مطابق تمام سزائیں لاگو ہوتی ہیں ملزم پلی بارگین کی درخواست میں ناصرف اپنے جرم کا اعتراف کرتا ہے بلکہ لوٹی گی واجب الادا رقم ادا کرتا ہےچیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے جو کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے ناصرف سب کا احتساب یقینی بنانے کا وعدہ کیا بلکہ اپنی بلا امتیاز احتساب کی پالیسی پر کامیابی سے عمل کیا۔
نیب کا قیام بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی کو قومی خزانے میں جمع کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا تھاان کا کہنا تھا کہ سب کے لئے احتساب کی اپنی پالیسی کے ذریعے بڑی مچھلیوں کو گرفتار کیا گیا۔ بدعنوان عناصر سے 487 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز کیساتھ ساتھ تمام ریجنل بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہےنیب افسران کی کارکردگی میں بہتری کے لئے ان کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے