سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت ضروری ہے :لیاقت شاہوانی

کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کیلئے ضروری ہے کہ یہ اوپن بیلٹ کے زریعے منعقد ہواپوزیشن کو بغض حکومت میں اس حوالے سے آرڈیننس کی مخالفت نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں بلوچستان میں بدعنوانی کے خاتمے او ر شفا فیت کیلئے نیب کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں روز بروز اہنیاقدامات کی وجہ سے غیرمقبول ہوتی جارہی ہیں ان اسمبلیوں کو پی ڈی ایم کی جماعتو ں نے پہلے جعلی اسمبلیاں کہاتھا اب انہی اسمبلیوں سے یہ سینیٹرز منتخب ہونے کا رہے ہیں حکومت بلوچستان کے ترجمان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کی حمایت کررہی ہیں ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اچھاپرفارم کریں گے اور ووٹ لیں گے سینیٹ انتخاب میں بلوچستان میں ہم پارٹی ڈسپلن کے تحت چلیں گیانھوں نے کہاکہ بلوچستان کے مکس مارشل ارٹس کھلاڑی نے پانچ فروری کو بھارتی کھلاڑی کو ہراکرکارنامہ انجام دیا احمد مجتبیٰ نے انٹرنیشنل مقابلے میں بلوچستان اور ملک کا نام روشن کیا احمد مجتبیٰ کی کوئٹہ آمد پر شاندار استقبال کیاجائیگاانھوں نے کہاکہ کراچی میں پشین کے باکسر کی ایک مقابلے میں ہلاکت کی تحقیقات ہونی چاہئے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کو دنیا بھر نے سراہا ہے گوادر کے اسٹیڈیم کو مزید بہتر کیاجائیگا ہماری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا ایک میچ گوادر میں ہو کرکٹ کے شو بز اسٹار کو مدعو کر کے بھی ایک نمائشی میچ کا پروگرام ہے انھوں نے کہا کہ اگلے تین سالوں میں صوبے کے ہرضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے بلوچستان میں اسپیشل اکنامک زون کے منصوبے پر کام کیاجارہاہے بلوچستان میں ترقی کاسفر جاری و ساری رہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے