مریم نواز کی بڑی صاحبزادی حادثے میں شدید زخمی
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہرالنساء حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ سر پرشدید چوٹ آنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مہرالنساء اس وقت آئی سی یو میں ہیں ،تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے کی وجہ سے مریم نوازشریف کی حیدرآباد روانگی منسوخ کردی گئی ہے.