وزیراعظم کا یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے رابطہ۔

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوَں نے پاک یو اے ای تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کورونا کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی۔

شیخ محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان مکمل، واپس روانہ ہوگئےاس کے علاوہ دونوں رہنماوَں نے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ شیخ محمد بن زید ابوظبی کے ولی عہد ،یو اے ای افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے