دشمن کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند۔

کوئٹہ :پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دشمن کے ہتھکنڈے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ہیں ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی قوت رکھتے ہیں دشمن ہماری خوشیوں کو متاثر کرنا چاہتا ہے مگر ہمارا اس کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم متحد ہیں وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہر میلی آنکھ کو کو نکال دیا جائے گا اور وطن عزیز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی چھپ کر حملہ کرنا دشمن کی پرانی عادت ہے موجودہ حالات میں قوم مکمل طور پر متحد ہے صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہمارے قانوں نافذکرنے والے اداروں نے بہت سے حملوں کو نہ صرف ناکام بنایا ہے بلکہ دشمن کی بہت سی سازشوں کا بھرپور جواب دے کر ملک اور صوبے کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے صوبائی حکومت پورے صوبے کی امن و امان کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر کے صوبے کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے