کراچی سے پکنک منانے کیلئے کنڈملیر جانے والی کارمکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی،دوبہنیں موقع پر جاں بحق،ایک زخمی

اوتھل بلوچستان میں دورویہ سٹرک نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر موت کا رقص جاری،کراچی سے پکنک منانے کیلئے کنڈملیر جانے والی کارمکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی،دوبہنیں موقع پر جاں بحق،ایک3 سالہ بچی شدید زخمی، جمعہ کے روز کراچی سے پکنک منانے کیلئے جانے والا ایک خاندان جنکی کارنمبرBJQ.885تیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے مقام پر الٹ گئی جسکے نتیجے میں کارسواردوبہنیں سیدہ نازیہ بنت کاشف اور سیدہ سمیرابنت کاشف موقع پرہی جاں بحق ہو گئیں اور ایک تین سالہ بچی صوبیہ بنت کاشف شدیدزخمی ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیسک ہیلتھ یونٹ لیاری کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں وزخمی ہونے والی بچی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور زخمی ہونے والی بچی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا،واضح رہے کہ کارمیں چھ افراد سوار تھے جن میں سے تین معجزانہ طورپر بالکل محفوظ رہے بلوچستان میں دورویہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اورمکران کوسٹل ہائی وے اور آرسی ڈی شاہراہ سنگل ہونے کے باعث یہ دونوں شاہراہیں خونی شاہراہیں بن چکی ہیں جہاں پر آئے روز حادثاث ہوتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں گزشتہ دنوں اوتھل کے مقام پر پنجگور سے کراچی جانے والی مسافرکوچ الٹنے سے 14مسافر موت کے منہ میں چلے گئے تھے بلوچستان کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دورویہ بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے