حب مغربی بائی پاس پر کار الٹ گئی 2افراد جاں بحق 11 افراد زخمی

لسبیلہ :حب مغربی بائی پاس پر کار الٹ گئی 2افراد جاں بحق 11 افراد زخمی۔ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کی شام گڈانی سے پکنک منا کر واپس کراچی جانے والی کار حب مغربی بائی پاس پر الٹ گئی حادثے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین و بچے سمیت 9افراد زخمی ہوگئے جاں بحق میں اللہ بخش اور شاہدہ زوجہ اللہ بخش شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقصیٰ بنت اللہ بخش عمر5سال،عبدالجبار ولد حاجی اللہ بخش عمر 12سال،عبدالبیر ولد حاجی عبدالفتح عمر 12سال،زارا بنت حاجی اللہ بخش عمر5سال، بی بی آمنہ بنت محمد ابراہیم عمر20سال، محمد رصبح ولد سلیم خان عمر25سال، پرویز ولد محمد شریف عمر30سال، امام خاتون زوجہ عبدالبصیر عمر50سال، نازیہ بنت محمد رمضان عمر 25سال شامل ہیں جاں بحق اور زخمی خاندان کا تعلق مستونگ سے بتایا جارہا ہے زخمیوں میں ایک مزدور بھی شامل ہے جو پل کی مرمتی کام کررہا تھا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے