گورنر بلوچستان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف کی ملاقات
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے آئی جی ایف سی نارتھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں اور ان کی شاندار خدمات کی بدولت امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتر آئی ہے۔گورنر یاسین زئی نے نئے آئی جی ایف سی کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔