200ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری،نیپرا بجلی مہنگی کرنیکی درخواست پر کل سماعت کریگا

اسلام آباد:عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا مرحلہ قریب آن پہنچا، نیپرا بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گانیپرا حکومتی درخواست پر بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کرے گا، نیپرا کی جانب سے حکومتی درخواست پر فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرے گا وفاقی کابینہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دے چکی ہے اور حکومت نے دو ہفتے قبل باضابطہ طور پر بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف تین روپے 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ دیا تھا تاہم حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کے بعد اب حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا عمل مکمل کیا جارہا ہےیاد رہے کہ بجلی ایک روپے پچانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا عوام پر دو سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے