گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہو ں سے بھی محروم ہیں،بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین
لسبیلہ بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (بی ڈ ی اے) کے کنٹریکٹ ملازمین کابلوچستان بھر میں احتجاج،کنٹریکٹ ملازمین 15 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں مگر مستقل کرنا تو درکنار گزشتہ 8 ماہ سے تنخواہو ں سے بھی محروم ہیں ان خیالات کاا ظہار بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین نے حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ بی ڈی اے کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین بلوچستان بھر میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں،بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا تھا کہ 15سال سے کنٹریکٹ پر ہی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ 8 ماہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں سے بھی محروم رکھا جارہا ہے جس کے باعث انکے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت کی جانب سے بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنا تو درکنار کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کو بند کرنا قابل مذمت ہے جب تک انکے مطالبات اور تنخواہوں کو بحال نہیں کیا جاتا تب سے محکمہ بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین اپنا احتجاج جاری رکھیں گے،ادھر دوسری جانب بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پروجیکٹ ملازمین تحریک بلوچستان کے مرکزی رہنما انور خان یوسفزئی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ پروجیکٹ ملازمین تحریک بلوچستان کے مرکزی رہنما انور خان یوسفزئی اور زبیر بلوچ سمیت جملہ اراکین نے اس بات کافیصلہ کیا کہ اگرکنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم فراہمی اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو پورے بلوچستان میں بی ڈی اے کے دفاتر میں قلم چھوڑ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہاکی چوک کوئٹہ میں مکمل طور پر بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین دھرنے دیکر بیٹھ جائیں گے انہوں نے اجلاس میں مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو اس حوالے سے تحریری طور پر درخواست بھی دی گئی ہے جس میں بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی 8 ماہ سے تنخواہوں کی بندش اور کنٹریکٹ ملازمین کو15سال سے مستقل نہ کئے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے