ڈھاڈر،مزدا اور ٹوڈی میں تصادم،2 افراد جاں بحق

ڈھاڈر :بلوچستان کے علاقے بولان میں مزدا اور ٹوڈی گاڑی میں تصادم، 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر ٹوڈی گاڑی اور مزدامیں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی پنجرہ پل ندی میں گرنے سے اس میں سوار سعد اللہ اور احسان اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ محمد صدیق اور نصیب اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے