قصور میں 40 سالہ شخص کی 6 سال معصوم بچی سے مبینہ زیادتی
قصور کے علاقے تھانہ گنڈا سنگھ رتنے میں6 سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ 40سالہ آصف بچی کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی پر مشتمل پولیس ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور پولیس نے بچی کومیڈیکل کے لیےڈسٹرکٹ اسپتال قصور منتقل کر دیا جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
آئی جی پنجاب نے بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے کرآر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔