صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو
کوئٹہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے قلات اور کوٹ لانگو میں اصلاحات اور گڈ گورننس کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت نوجوان کو با اختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد بابو رمضان کی قیادت میں ان سے ملاقات اور صوبے میں نوجوان کی فلاح و بہبود کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نو جوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ضلع قلات کے نوجوانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں بابو رمضان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر داخلہ نے وفد کے ارکان پر زور دیا کہ وہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور اس سلسلے میں لوگوں اور خصوصا نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ آگہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔