سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی کا آغاز

اسلام آباد: الیکشن آف کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی کا آغاز کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 11 فروری کو سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے وصول کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے امیدوار صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے تمام امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ پارٹی ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ سے مستثنیٰ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب میں امیدواروں کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کر دی۔ بینک اکائونٹ کا نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار انتخابی اخراجات سے متعلق شیڈول بینک کی کسی برانچ میں اکاوَنٹ کا اجرا کروالیں۔ امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے