بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدجمعرات سہ پہر چار بجے ہوگا
کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدجمعرات سہ پہر چار بجے ہوگا اجلاس میں محکمہ کھیل، معدنیات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آبپاشی،ماہی گیری سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے اجلاس میں ارکان اسمبلی ثناء بلوچ، اصغر علی ترین، نصر اللہ زیرے، شکیلہ نوید قاضی اپنے علیحدہ علیحدہ توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ،میر زابد علی ریکی قرار دادیں پیش کریں گے اجلاس میں یکم فروری کے اجلاس میں باضابطہ شدہ تحریک التواء پر عام بحث بھی کی جائیگی