سپر اسٹور میں ڈکیتی میں ملوث مبینہ 2 ملزمان ہلاک
سکھر : جعفرآباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان 3 ہفتے قبل ایک سپر اسٹور میں ڈکیتی میں ملوث تھے، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اسٹور مالک اور مینیجرکو قتل کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت حمید عرف شیر اوڈھو اور علی خان کے نام سے کی گئی ہے جب کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔