جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل ہیک کرلیا گیا، سپریم کورٹ کا اعلامیہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا موبائل فون نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معزز جج صاحب کے موبائل سے مس کمیونی کیشن کی جا سکتی ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ کے ہیک کئے گئے فون سے کسی بھی قسم کے پیغامات یا کالز کو جعلی تصور کیا جائے۔