لسبیلہ : مسافر کوچ الٹنے سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ، 8 زخمی

لسبیلہ: لسبیلہ میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔حادثہ اوتھل کے قریب پیش آیا، مسافر کوچ پنجگور سے کراچی آ رہی تھی۔ حادثے کے بعد تمام افراد کو ریسکیو حکام نے ایمبو لینسز کے ذریعے سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں حکام نے 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، 8 زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے