متحدہ عرب امارات کا غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان
سلام آبادمتحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے امارات کے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہےشیخ راشد نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو شہریت دی جائے گی
انہوں نے کہا ہے کہ ’سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انجینئروں، آرٹسٹوں اور اعلٰی ڈگریوں کے حامل افراد کو بھی شہریت دی جائے گی ایسے لوگوں کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی اصلی شہریت بھی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی اس کا مقصد دنیا کی ایسی شخصیات کو ملک کی تعمیر و ترقی میں شامل کرنا ہے جو ملک میں رہ کر مجموعی مفاد کے لیے کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ایسے افراد کو اماراتی کابینہ اور مقامی مجالس عاملہ کے ذریعے شہریت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔