بختاور اور محمود چوہدری کی رسمِ حنا کی تصویر مقبول

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے اپنی رسمِ حنا کی تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی دو روز قبل محمود چوہدری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے ایک روز قبل اس نوبیاہتا جوڑے کی رسمِ حنا کے لیے بھی محفل سجائی گئی تھی رسمِ حنا کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتے داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔

اس نوبیاہتا جوڑے کی شادی کی تقاریب کی تصویریں جہاں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں تو وہیں دلہے میاں بھی اس کام میں سب سے آگے نظر آرہے ہیں اس ضمن دُلہے میں میاں محمود چوہدری نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بختاور بھٹو کی رسمِ حنا کی تقریب کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے