آپ کا وزیراعظم آپ کیساتھ، عمران خان کل عوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گےشبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ٹیلی فونک لوگوں کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ وزیراعظم سے رابطے کے لئے نمبر 9210809-051 جاری کر دیا گیا ہے۔