عمران خان سے مخلص ہوں،پرویز خٹک نے اپنے بیان پر وضاحت دیدی

وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں کارکنان سے خطاب میں کہی گئی اپنی بات کی وضاحت کردی ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اپنے خطاب میں یہ واضح کیا تھا کہ میں عمران خان سے مخلص اور ان کا ممنون ہوںانہوں نےکہا کہ

ہماری کامیابی مستقل طور پر ہماری کاوشوں اور عمران خان کے تعاون کی وجہ سے ہےوزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں ہمارے مخالفین کے خلاف اکٹھا ہونے والی تمام جماعتوں کو شکست دیں گےواضح رہے کہ نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے