گیس کے نرخ 40روپے تک بڑھانا صوبے کی عوام کو سردی میں گیس کی سہولت سے محروم کرنے کے مترادف ہے،حاجی علی مد د جتک

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مد د جتک، جنر ل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی اور ترجیح دینے کے دعوے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہیں حکومت در اصل صوبے کو مزید پسماندگی میں دھکیلنا چاہتی ہے شدید سردی میں گیس کے نرخ 40روپے تک بڑھانا صوبے کی عوام کو سردی میں گیس کی سہولت سے محروم کرنے کے مترادف ہے،حکومت فوری طور پر گیس نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے یہ بات انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نرخوں میں اضافے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلاجواز شدید سردی میں گیس نے نرخوں میں 40روپے تک اضافہ کردیا ہے یہ اضافہ چھ ماہ قبل سے عائد کیا گیا ہے جس سے صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری بڑھ رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کا گیس نرخ بڑھا نا صوبے پر گیس بم گرانے کے مترادف ہے جسے پیپلز پارٹی یکسرطور پر مسترد کرتی ہے یہ فیصلہ بلوچستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے شدید سردی میں گیس مہنگا کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلے ہی سوئی گیس کے خلاف عوام اوور بلنگ کی شکایت کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں جب گزشتہ چھ ماہ سے بل میں اضافہ کیا جائیگا تو عوام خود کشی پر مجبور ہونگے اور شدید سردی میں گیس کنکشن منقطع کرنے کے لئے مجبو ر ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت دانستہ طور پر گیس مہنگی کر رہی ہے تا کہ بلوچستان کے لوگوں کو یہاں سے نکلنے والی گیس سے محروم کرکے مہنگے داموں ایل پی جی سمیت دیگر مصنوعات خریدنے پر مجبور کیا جائے لیکن پیپلز پارٹی کسی بھی صورت ایسا نہیں ہونے دیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گیس نرخوں میں اضافہ کافیصلہ واپس لیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے