کیسکو نے یکمشمت 1432 یونٹ بغیر میٹر ریڈنگ کے چارج کیا وفاقی محتسب کی مداخلت پر زائد یونٹ ختم کرنے کا حکم صادر
کوئٹہ :وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق مفتی محمد عارف نے وفاقی محتسب میں رپورٹ درج کی کہ وہ کیسکو کا صارف ہے اور اپنا بجلی ماہانہ طورپر ادا کرتا ہے لیکن محکمہ نے بغیر میٹر ریڈنگ کے یکمشت 1432 یونٹ چارج کیا جس پر اس نے موجودہ ایس ڈی او اور کیسکو حکام سے بار بار رابطہ کیا اور بل درستگی کے لئے استدعا کی کیسکو کے کہنے پر کبھی پانچ ہزار اور کبھی دس ہزار وہ جمع کرتا رہا لیکن اس کا بل کبھی بھی درست نہیں ہوا آخر تنگ آکر اس نے وفاقی محتسب کو درخواست دی اور بل درست کرنے کی استدعا کی وفاقی محتسب کے بروقت ایکشن لینے پر اس کے بل کی درستگی ہوئی جس کا وہ تہہ دل سے مشکور ہے۔