صوبے میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر تمام ترممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں،بشر یٰ رند

کوئٹہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشر یٰ رند نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے صوبائی سطح پر تمام ترممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔تعلیم ہی کی بدولت دُنیا نے ترقی کے منازل طے کئے انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو چائیے کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے کر ملکی تعمیر و ترقی میں کلیدی کرداراداکرے۔ انہوں نے کہا کہ اسا تذہ کو چائیے مستقبل کے معماروں پر حکومتی توجہ دیں اور انہیں اچھی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل سنوار سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ تعلیمی شعبہ پر توجہ دی، اور شعبہ تعلیم کو مزید موثر بنانے کیلئے بہتر حکمت عملی پر کام کررہی ہے، تاکہ ہمارے تعلیمی شعبہ کے مسائل و مشکلات بہتر طور پر حل ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے