پختون دہشتگرد نہیں، یہ دہشتگردی ہم نہیں لائے بلکہ ہم پر مسلط کی گئی ہے، اے این پی کا ژوب میں جلسہ
ژوب: فخر افغان باچا خان تحریک کی صد سالہ تاریخی اجتماع نمبروں گراؤنڈ میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے زیر صدارت ہوا اے این پی کے مرکزی رہنماو امیرحیدر خان ہوتی،میاں افتخار حسین،اصغرخان اچکزئی،انجینئرزمرک خان اچکزئی،شاہینہ کاکڑ،مابت لالا محمدانور،سردار مہراللہ کاکڑ،ملک امان اللہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ پختون دہشتگرد نہیں یہ دہشتگردی چالیس سال پہلے حکمرانوں کی غلط فیصلے ہیں یہ دہشتگردی ہم نہیں لائے بلکہ پختونوں پر مسلط کی گئی ہے سو سال پہلے اور سو سال بعد بھی پختونوں پر جبر اور ظلم ہورہا ہے باچا خان نے حق رائے دہی اور عدم تشدد کیلئے جدوجہد کرکے وطن کو آزادی دلوائی خان عبدالولی خان نے صوبوں کی خود مختاری کی بات کی اس وقت لوگ ہمارے قائدین پر امریکہ اور روس کی ایجنٹ الزام لگارہے تھے جبکہ باچا خان اور خان عبدالولی خان امریکہ اور روس کے ایجنٹ نہیں پختونوں کی سرزمین اور انسانیت کے ایجنٹ تھے آج جو آزادی ہمیں ملی ہے پختونوں کی جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں آزادی ملی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں میں آج یہ آواز اٹھائی جارہی ہے کہ ووٹ کو عزت دو بلکہ باچا خان نے صحیح حق رائے دہی کیلئے جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان جلسہ پنجابیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر پہلے باچا خان کی بات مان لیتے تو آج ہم یہ ظلم اور انصافی کی فریاد نہیں کرتے اور آج سندھ اور پنجاب نے تسلیم کیا ہے دہشتگردی غیروں کی جنگ ہے جبکہ چون پختونوں کا بہا جارہا ہے اور بدنام بھی پختون ہے کب تک پختونوں کے خون بہایا جائیگا اور کب تک پختونوں گھر وجھاڑ اور کاروبار تباہ ہونگے ہم کب تک خاموش رینگے آور کب تک انتظار اور اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھائینگے اور کب تک گمشدہ نوجوانوں کو ڈھونڈ ینگے یہ کیسی ناانصافی ہے اب ہم خاموش نہیں رہیں گے پختون بلوچ بچوں کی گمشدگی کی آواز اٹھائیں گے اور قانونی آور قامی جنگ کا آغاز بلوچستان سے کرینگے ہم ساتھی کا گمشدگی کے درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کیا جائیگا اور کوئٹہ میں ایک فورم اور ایک احتجاجی مظاہرہ کر ینگے اور بازیابی کا مطالبہ حکومت سے نہیں ریاست سے کرینگے ہم باچا خان کے پیروکار ہیں عدم تشدد کے فلسفے پر چل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس اور وسائل بلوچستان کے اختیارات گیس اور کے بجلی اور وسائل خیبرپختونخوا کے اختیارات کسی اور کے پاس ہے عوامی نیشنل پارٹی اس ناانصافی کو کسی صورت قبول نہیں انہوں نے مزید کہا کہ آٹھویں ترمیم کے خلاف ایک ناکام کوشش ہورہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ سو سالوں میں پختونوں پر تشدد اور ہر قسم کا ظلم کیا گیا لیکن الحمدللہ سرخ جھنڈا سرخرو اور اس کے نیچے عدم تشدد کی تحریک جاری ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی امن معاہدے کو کامیاب بنانے کیلئے امریکہ اور پاکستان کردار ادا کریں کیونکہ افغانستان میں امن کے قیام سے پاکستان امن وامان وابستہ ہے الیکشن اور سیاست میں ہم ایک دوسرے کے مدمقابل ضرور ہونگے لیکن پختونوں کی سالمیت کیلئے ایک ساتھ ہوکر جدوجہد کرینگے آس دور میں اتفاق و اتحاد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے موجودہ حکومت لانے والوں نے بڑی غلطی کی ہے کیونکہ یہ شخص حکومت چلانے کے قابل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تحریک میں شامل تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اس نااہلی حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ازیں قبل مہمانوں کو جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایا اور روایتی پگڑی پہنائی اور رکن اسمبلی شائستہ گل روایتی چادر دی جلسہ گاہ میں لورالائی موسی خیل قلعہ سیف اللہ مرغہ کبزئی اور ژوب اے این پی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔